عمران خان کے نام سے مشابہہ نمبر پلیٹ کی تیسری پوزیشن


پشاور:(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا میں پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی ،کروڑوں روپے میں فروخت کردی گئیں۔

خواہشمند افراد نے غیر معمولی دلچسپی لیتے ہوئے من پسند نمبر پلیٹس بڑے داموں خریدیں،چوائس نمبر پلیٹس کی الاٹمنٹ کےلئے جاری نیلامی میں اب تک ”وزیر 1“ کو سب سے زیادہ بولی دیکر خریدا گیا، وزیر 1 نمبر پلیٹ ایک کروڑ 50 لاکھ میں نیلام ہوئی،”آفریدی 1“ کو دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ بولی پر خریدا گیا، نمبر پلیٹ ایک کروڑ 40 لاکھ 50ہزار روپے میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے خریدی۔

نیلام شدہ نمبر پلیٹس میں تیسری سب سے زیادہ بولی بانی پی ٹی آئی کے نام سے مشابہت والی ”خان 1“ پر لگائی گئی ،ایک کروڑ 11 لاکھ روپے میں وزیرستان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نیک خان نے خرید ا،804 نمبر پلیٹ آکشن سے نکال دی گئی، زرداری، شریف، قومی کرکٹرز کے نام کی نمبر پلیٹس کی بولی نہیں ہوئی،مزید نمبروں کی نیلامی ای بڈنگ پر کی جائےگی،نیلامی کے عمل میں عوامی جوش و خروش اور بھرپور شرکت نے منفرد منصوبے کی کامیابی کو واضح کر دیا۔