لاہور: (کامرس رپورٹر)غریب کیلئے نئی مشکل،پنجاب بھر میں گندم 700روپے من مہنگی،10،20کلو آٹے کے تھیلے کیلئے عوام خوار ہوکررہ گئے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی قیمت 4400روپے من سے بھی متجاوز کر گئی،گوجرانوالہ ،گجرات میں گندم 4500 ،ملتان میں 4450روپے من فروخت ہو رہی ، لاہور کے متعدد علاقوں میں 10،20کلو والا آٹے کا تھیلا بدستور نایاب ہے۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہاگندم کی قلت کے باعث آٹے کی قیمت بڑھی،محکمہ خوراک پنجاب نے کہا آٹے کی کوئی قلت نہیں ، بازار میں وافر مقدار میں موجود ہے،700سے زائد ملیں سرکاری گندم والا سستا آٹا فراہم کر رہی ہیں۔
غریب کیلئے نئی مشکل،پنجاب میں گندم 700روپے من مہنگی



















