اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ترقی چاہیے تو اثاثے ڈکلیئر کریں،ایف بی آر نے افسروں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹس بھی مانگ لی گئیں۔
ایف بی آر نے ترقی حاصل کرنے کے خواہشمند افسروں کو جاری مراسلے میں کہا اگلے گریڈ میں ترقیوں پر غور کیلئے ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا،کمیٹی اجلاس سے پہلے ڈکلیئریشن آف ایسٹس اور پرفارمنس رپورٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، افسروں کو 30 جون 2025 تک کے اثاثے، کارکردگی رپورٹس دینا ہوگی۔
ترقی چاہیے تو اثاثے ڈکلیئر کریں،ایف بی آر کا افسروں کو انتباہ



















