2025 میں اوورسیزپاکستانیوں نے 40.18 ارب ڈالر بھیجے

کراچی:(بیورورپورٹ)2025 میں اوورسیزپاکستانیوں نے 40.18 ارب ڈالر بھیجے،سٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 3.58 ارب ڈالر بھیجے ،سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 81 کروڑ ،متحدہ عرب امارات سے 72 کروڑ، برطانیہ سے 56 کروڑ اور یورپی ممالک سے 49 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔