ایشیا پیسیفک میں شاندار کارکردگی، ٹاپ 10میں 6 پاکستانی بینک بھی شامل


اسلام آباد (بیورورپورٹ)ایشیا پیسیفک میں شاندار کارکردگی،ٹاپ 10میں 6 پاکستانی بینک بھی شامل،رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت 10.5 فیصد کی شرح سے بڑھی ، بینک آف پنجاب نے 2025 میں سرمایہ کاروں کو 333.8 فیصد مجموعی منافع فراہم کیا،بی او پی خطے میں منافع فراہم کرنےوالے بینکوں میں پہلے ،نیشنل بینک آف پاکستان 301.3 فیصد مجموعی منافع کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

عسکری بینک نے 2025 میں 194.2 فیصد مجموعی منافع فراہم کیا، بینک آف خیبر نے 177.4 فیصد مجموعی منافع کے ساتھ مضبوط کارکردگی دکھائی، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے 3.8 ارب ڈالر مارکیٹ کیپ کے ساتھ 143 فیصد ریٹرن دیا، مکرمہ بینک نے 140 ملین ڈالر مارکیٹ کیپ کے ساتھ 119 فیصد ریٹرن فراہم کیا، فیصل بینک نے 500 ملین ڈالر مارکیٹ کیپ کے ساتھ 115 فیصد مجموعی منافع فراہم کیا، کے ایس ای100 انڈیکس مسلسل تیسرے سال تیزی کے ساتھ 2025 میں انڈیکس 51.2 فیصد رہا اور پاکستانی سٹاک مارکیٹ تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 2025میں پاکستان کی معیشت 10.5 فیصد کی شرح سے بڑھی اور آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معیشت 2025 میں 10.5 فیصد ترقی کر گئی ،پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، 2024 کے مقابلے میں مہنگائی 12.6 فیصد سے گھٹ کر 3.2 فیصد رہ گئی۔