دوشنبے: (مشرق نیوز) پاکستان ،تاجکستان میں ترجیحی تجارتی معاہدہ (پی ٹی اے) طے پانے کے قوی امکانات موجود ہیں۔
تاجکستان میں پاکستان کے سفیر سعید سرور نے کہا ترجیحی تجارتی معاہدہ (پی ٹی اے) طے پانے سے تجارتی آزادی کو فروغ ،علاقائی معاشی انضمام مضبوط ہوگا، آنےوالے برسوں میں ممالک میں دوطرفہ تجارتی حجم 300 ملین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے ،کاروباری برادریاں ممکنہ شعبوں کو باہم مربوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔
سعید سرور نے کہاپاکستان ،تاجکستان کو ایک لاکھ 43 ہزار ٹن حلال گوشت برآمد کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے،براہ راست پروازوں کی بحالی سے معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ،باہمی سیاحت میں اضافہ ہوگا،دونوں ممالک معاشی و تجارتی روابط مزید گہرا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
پاکستان ،تاجکستان ترجیجی معاہدہ طے پانے کے قوی امکانات



















