ایل پی جی قیمتوں کا فارمولہ پٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنے کافیصلہ

اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر)ایل پی جی قیمتوں کا فارمولہ پٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی نئی پالیسی امپورٹ پیریٹی پرائس پرمشتمل ہوگی، امپورٹ پیریٹی پرائس سے قیمت زیادہ نہیں بڑھے گی،منظوری ای سی سی اور کابینہ سے لی جائے گی ،مصنوعی قلت، من مانی قیمتیں روکنے، ماہانہ قیمتیں طے کرنے کا فارمولہ طے ہوسکے گا، امپورٹ پیریٹی پرائس کے تحت سمندری حادثات انشورنس قیمتوں کا حصہ بنیں گی۔