پاکستان ،قطر کا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق


دوحہ: (مشرق نیوز) پاکستان ،قطر نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا۔

مشترکہ ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس دوحہ میں ہوا، مشترکہ صدارت وزیر تجارت جام کمال ،قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ تجارت ڈاکٹر احمد بن محمد السید نے کی،پاکستان ،قطر کے درمیان اقتصادی تعاون میں پیشرفت کا جائزہ ،اپریل 2026 میں ہونے والے پہلے اجلاس کے بعد دوطرفہ تعاون میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان نے پاک خلیج تعاون کونسل آزاد تجارتی معاہدے پر جلد دستخط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستانی حکام نے کہا معاہدے کی داخلی منظوری کا عمل مکمل ہو چکا ،حتمی کارروائی جلد مکمل کرنے کےلئے قطر سے تعاون کی درخواست کی گئی،ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ،قطر کی حساد فوڈ کے درمیان مجوزہ معاہدہ منظوری کےلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا گیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ورکنگ گروپس تیسرے اجلاس سے قبل تجارتی و سرمایہ کاری مواقع سمیت مختلف شعبوں میں پیشرفت کی رپورٹس تیار کریں گے۔