پشاور:(بیورورپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے صوبہ معدنیات سے مالامال ،وسائل سے فائدہ اٹھائیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا تجاوزات کےخلاف آپریشن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، صفائی مہم شروع کردی، صوبے کوصاف وستھرا بناناہے،اضاخیل گودام میں گندم کے معاملے کی رپورٹ مل گئی،ذمہ دار کو سزا ملے گی،صوبہ تیل،گیس، معدنیات، تمباکو، بجلی و دیگر وسائل سے مالامال ہے، وسائل سے فائدہ اٹھائیں گے۔
گورنر کے پی نے کہاسب سے پہلے اپنے صوبے ،لوگوں کا تحفظ پھرملکی و بین الاقوامی کمپنیوں سے معاہدے کریں گے، تنقید برائے اصلاح برداشت ، سب کچھ ٹھیک ہوگا،علی امین گنڈاپور دوست نہیں، غلطی سے رشتے دار ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی،13 سال کا حساب 11 دن میں نہیں ہو سکتا،وزیراعظم جلد پشاور کا دورہ کریں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا 100 روزہ منصوبے سمیت دیگر پلانز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، بعض جماعتیں معدنیات پر قبضے کی غلط خبریں و تاثر پھیلا رہی ہیں،ایمل ولی اور جماعت اسلامی کی قیادت سے خود ملاقاتیں کیں، صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہو چکا، جلد وفاقی کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔
صوبہ معدنیات سے مالامال ،فائدہ اٹھائیں گے، گورنر کے پی



















