بلوچستان ،2 دہشتگرد ہلاک،20پولیس اہلکار اغوا،ڈی آئی خان میں3لاشیں برآمد


چاغی ،کوئٹہ،ڈی آئی خان:(مشرق نیوز)چاغی کے علاقے دالبندین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاگیا،سکیورٹی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسافروں کو ہراساں کرنے ،علاقے میں خوف وہراس پھیلانے میں ملوث تھے، ٹھکانوں کو موثراندازمیں نشانہ بنایاگیا۔

ادھر بلوچستان کے رخشان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 20 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا،پولیس کے مطابق مغوی اہلکار پولیس ٹریننگ سینٹر قلات میں تربیت حاصل کرکے واپس جارہے تھے،قلات کی حدود سے اغوا کرلیا گیا۔

دریں اثنا ڈیرہ اسماعیل خان میں گاﺅں بڈھ میں 2افراد کی لاشیں ملیں، تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا،پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 2مقتولین قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے۔