ساہیوال:(چودھری محمد اشرف سے )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے یونیورسٹی آف ساہیوال میں گرلز ہاسٹل کی تعمیر، نرسز سکالر شپ کی بحالی کےلئے اقدامات کا حکم دےدیا۔
یونیورسٹی آف ساہیوال میں لیپ ٹاپ ،ہونہار سکالر شپ چیکس تقسیم کرنے کی تقریب میں خطاب کے دوران مریم نواز نے لیپ ٹاپ ،ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ،والدین کو مبارکباددی اور ہونہار طلبہ کے اساتذہ کرام کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا،خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاوالدین کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے قوم کو قابل فخر ہونہار جنریشن دی، پہلی مرتبہ نرسز،مدارس کے بچے کو بھی حکومتی سکیم میں شامل کیا گیا ،ورک فار پنجاب کے تحت یونیورسٹی سے فارغ التحصیل بچوں کو 60,65ہزار روپے ماہانہ انٹرن شپ دے رہے ہیں،سکول،کالج ،یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلبہ کو ذمہ داریاں دینے کا سوچ رہے ہیں،پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں واش روم،پینے کا پانی،آرٹیفیشل انٹیلی جنس بن رہی ہیں۔
مریم نواز نے کہابچوں کو AIٹول کیساتھ اختیار ،طاقت دے رہے ہیں،5لاکھ بچوں کو 2سال میں سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہنرمند بنایا،باہر جانے والے ہنر مند بچوں کو پرواز کارڈ کے ذریعے ٹکٹ وغیرہ بھی مہیا کررہے ہیں،پنجاب میں رانا سکندر نے نیا سلیبس بنانے سمیت بہت کام کیا،10,10لوگوں کے انٹرویو کر کے پنجاب کی ہر یونیورسٹی میں میرٹ پر وائس چانسلر لگائے،سفارش چاہے گھر سے بھی آئے میں نہیں مانتی،شہروں کی بیوٹیفکیشن صرف لاہوروالوں نہیں،ساہیوال،اوکاڑہ ،پاکپتن کا بھی حق ہے،دنیا کی سب سے فاسٹ لو کاسٹ ہاوسنگ سکیم بنانے پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈحاصل کیا،3لاکھ ایکڑاراضی بے زمین لوگوں کو کاشت کرنے کیلئے دے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہامریضوں کو دہلیز پر 2،2ماہ کےلئے ادویات مل رہی ہیںاب کسی کو ضرورت ہوتو حکومت چل کر پاس جاتی ہے،مزدورجہاں کام کرتے ہیں وہی علاج ہوگاتاکہ دیہاڑی خراب نہ ہو،مریم دستک پروگرام کے تحت برتھ سرٹیفکیٹ وغیرہ کی سہولت دہلیز پر مل رہی ہیں،کلینک آن ویل سے 3 کروڑ لوگ مستفید ،ہر ضلع میں واسا ،پی ایچ اے بن چکی،کاشتکاروں کو ایک ملین کسان کارڈ اور30ہزار ٹریکٹر دے چکے ،مویشی پالنے کیلئے لائیوسٹاک کارڈ د ے رہے ہیں،لیپ ٹاپ سکیم میں دوسرے صوبوں کا بھی کوٹہ رکھا ۔
مریم نواز نے کہابچوں کو نوازشریف سکول آف ایمیننس کے ذریعے ایچی سن کالج جیسی سہولتیں ،اعلیٰ تعلیم دے رہے ہیں،کے پی کے میں سکول کی چھت گرنے سے معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر دل کو گہرا صدمہ پہنچا،پی ٹی آئی نے اپنی حکومت خود ختم کردی،پہلا لانگ مارچ دیکھا اپنی حکومت خود کھا گیا،پنجاب اے آئی دوڑ ،کے پی سٹون ایج میں ہے،13سال سے پیسہ مریضوں،بچوں،طلبہ اورسڑکوں پر خرچ کرنے کی بجائے دھرنوں پر خرچ ہورہاہے،پہلی بار دیکھا ایک صوبہ دوسرے صوبے اوروفاق پر حملہ آور ہورہاہے،گورننس کس کو کہتے ہیں پنجاب میں آکر دیکھ لیں،مریم نواز نے کہا اپنے بچوں کیلئے دعا کرتی ہوں خوب ترقی کریں اوراعلیٰ ترین مقام،منصب حاصل کریں،دل چاہ رہا ہے ہر بچے کے پاس چل کر جاوں،سر پر ہاتھ رکھ کر پیارکروں اوربیٹیوں کو گلے لگاو،میں نے پنجاب کے بیٹے،بیٹیوں پر اعتبار کیا انہوں نے میرے اعتبار کو صحیح ثابت کیا، لیپ ٹاپ ،ہونہار سکالر شپ بچوں کا حق ہے، شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں،پنجاب میں میرٹ ،قابلیت پر لیپ ٹاپ ،سکالر شپ مل رہے ہیں،کسی کو سفارش پر نہیں ملا،بچوں کو لیپ ٹاپ ،سکالر شپ ملنے پر اساتذہ ،والدین سے زیادہ خوش ہوں،سکیم پر کسی کی سفارش بھی نہیں چلتی،100فیصد میرٹ یقینی بنانے پر عوامی عدالت میں سروخرو ہوں۔
پہلا لانگ مارچ دیکھا اپنی حکومت خود کھا گیا،مریم نواز



















