اسلام آباد:(بیورورپورٹ)موٹروے ،اہم شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں اضافے ،50 فیصد جرمانے کےخلاف مقدمات یکجا کر دئیے گئے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دئیے این ایچ اے کیسے اپنے طور پر ٹیکس،جرمانے میں اضافہ کر سکتا ہے؟ ٹول ٹیکس کہاں تک پہنچ گیا ، 1100سے بھی اوپر لے گئے ،این ایچ اے کے وکیل نے کہا 4سال تک ٹول ٹیکس نہیں بڑھایا گیا، عدالت کی معاونت کریں گے،چیف جسٹس نے کہا تمام کیسز یکجا کر کے آئندہ ہفتے سماعت کریں گے۔
این ایچ اے کیسے خود ٹیکس،جرمانے میں اضافہ کر سکتا ہے؟ ،اسلام آباد ہائیکورٹ



















