حوثی حملوں کا خطرہ، پی آئی اے کی ریاض کےلئے پروازیں معطل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حوثی حملوں کا خطرہ، پی آئی اے نے ریاض کےلئے پروازیں معطل کردیں۔

فیصلے پر عمل کرتے ہوئے پی آئی اے کی اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز PK-753 اور ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز PK-754 منسوخ کر دی گئیں۔

ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا فیصلہ مشرق وسطیٰ میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیاگیا،مسافر روانگی سے قبل رابطہ کریں، زحمت پر معذرت خواہ ہیں۔