ایران میں معاملات طے کرنےوالا کوئی نہیں،کس سے مذاکرات کریں؟ٹرمپ

واشنگٹن :(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے جنگ جلد ختم ہوجائے گی،امریکہ تہران میں آخر کس سے مذاکرات کرے؟ تہران کے پاس ایسا کوئی نہیں جس کےساتھ معاملات طے کیے جائیں۔

امریکی ریاست الاباما کے ساحلی شہر موبائل میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاایران جنگ بہت جلد، ممکنہ طور پر انتخابات کے فوری بعد ختم ہو سکتی ہے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے،ایران کے پاس بحریہ، فضائیہ، ریڈار یا طیارہ شکن دفاعی نظام موجود نہیں، تقریباً 310 فیصد افراط زر کے باعث ایرانی معیشت بھی شدید مشکلات کا شکار ہے۔

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی امریکی بحری ناکہ بندی کو فولادی دیوار قراریتے ہوئے کہاجنگ ختم ہوتے ہی تیل قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی، امریکہ جلد اپنے سٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو میں دوبارہ تیل ذخیرہ کرنا شروع کر دے گا۔

دریں اثنا ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ڈیزل کی برآمد پر پابندی کی منظوری نہیں دونگا،اعلان جی سیون ممالک کی جانب سے اگلے 4 ماہ میں 10 کروڑ بیرل ڈیزل ،خام تیل کی سپلائی پر راضی ہونے کے بعد کیا گیا۔