اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان نے واضح کیا ہے مکہ معاہدے کے پابند ،سعودی عرب کےساتھ کھڑے ،حرمین شریفین کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش گھناونا، انتہائی تشویشناک اقدام ،دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے ،سعودی عرب کی خودمختاری، امن ،علاقائی سالمیت کے تحفظ کےلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،سعودی مسلح افواج کی بروقت، موثر ،پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہیں،صورتحال کو کامیابی سے قابو میں رکھ کر اہم تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنایاگیا ،مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کا انتہائی سنجیدگی کےساتھ جائزہ لے رہے ہیں،خطے میں پائیدار امن، استحکام ،تنازعات کے دیرپا حل کےلئے سفارتکاری، بامعنی مذاکرات اور سیاسی ذرائع ہی واحد موثر راستہ ہیں، پاکستان ہمیشہ پرامن حل و تعمیری مکالمے کی حمایت کرتا رہے گا۔
سجاد حیدر خان نے کہا امن و استحکام پاکستان ،ایران سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے ،حوثیوں کو اپنی سرگرمیاں روکنا ہوں گی،بھارتی بحری جہاز نے پاکستانی بحریہ کے جہاز کے انتہائی قریب جارحانہ نقل و حرکت کی ،دونوں بحری جہازوں کے درمیان ٹکر ہوئی، بھارتی کارروائی بین الاقوامی قانون ،1991کے دوطرفہ معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے، پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا اور اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا،بھارت جنوبی ایشیا کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنے والی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں سے باز رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے جنرل اسمبلی کے سیشن میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، رواں برس پاکستان نے صرف ویساکھی کےلئے 2800سے زیادہ ویزے جاری کیے،کرتارپور راہداری پاکستان نہیں ،بھارت نے بند کررکھی ہے، پاکستان کرتارپور راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہنے کےلئے تیار ہے، مستند ویزا رکھنے والے اور تعلیمی کورس کےلئے موجود افغان طلبہ ملک میں قیام کرسکتے ہیں۔
1787 پر 98 ہزار سے زائد شکایات کی تفصیلات نہ ملی سکی
لاہور شہر کا 90 فیصد سیوریج پانی ٹریٹ کرکے دریائے راوی میں ڈالنے کا منصوبہ ،پلانٹس کی منظوری
تخلیقی معیشت کیلئے وزارت قومی ورثہ و ثقافت اور لاہور چیمبر مل کر کام کریں گے :اورنگزیب خان کھچی
پنجاب بھر میں خفیہ کیمروں ،جاسوسی آلات کی خرید و فروخت پر پابندی کا فیصلہ
بلدیہ عظمیٰ میں اقرباپروری، جی او آر 6 میں سرکاری رہائشگاہیں مستحقین کی بجائے من پسند افراد میں تقسیم
صحت کارڈ پلس پروگرام میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا نوٹس، تحقیقات شروع
میر رضا کیس، ورثا کا جوڈیشل کمیشن کی انکوائری رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ
نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی قیادت میں ڈچ کاروباری وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ
لڑکے اور لڑکیاں ایک ہی ٹیم میں شامل، کرکٹ کا نیا ’ٹیسٹ 20‘ فارمیٹ متعارف
فلم ”مینگو جٹ“ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئی



















