انسانیت کےخلاف جرائم،بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے 7 ساتھیوں کو سزائے موت

ڈھاکہ:(مشرق نیوز) انسانیت کےخلاف جرائم پربنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے 7 ساتھیوں کو سزائے موت سنادی گئی۔

فیصلہ انٹرنیشنل کرائم ٹربیونل کے 3رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا، مجرموں پر 2024 کی عوامی تحریک کے دوران انسانیت کےخلاف جرائم کے الزامات تھے،سزائے موت پانے والے تمام 7افراد مفرور ، بھارت میں موجود،عوامی لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل عبید القادر بھی شامل ہیں۔

عدالت نے مفرور مجرموں کے نصف اثاثے ضبط کرنے کا حکم بھی دےدیا، ضبط شدہ اثاثے متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کے طور پر دئیے جائیں گے۔