تہران:(مشرق نیوز)ایران نے شرائط تسلیم ہونے تک امریکہ سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے سعودی عرب، اردن اور جاپان کو تہران کےخلاف قراردادکی حمایت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا شرائط تسلیم ہونے تک مذاکرات بے سود ،ایران کی شرائط پوری ہونے تک امریکہ سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہا پیرکو مسقط میںہونےوالے اجلاس میںعمان ایران آبنائے ہرمز کے معاہدے پر دستخط کریں گے،امریکہ ناکہ بندی اور جارحیت بند کردے تو آبنائے ہرمزکھول دی جائےگی،ناکہ بندی ، پابندیاں ختم ہونی چاہئیں، امریکہ جنگ کے ذریعے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا تو ناکہ بندی کا قدم اٹھایا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا سعودی عرب، اردن اور جاپان کو ایران کےخلاف قراردادکی حمایت کے نتائج کا سامناکرناہوگا،غیرملکیوں کی موجودگی کے بغیر مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے، ممالک کو بات پر قائل کرنا کوئی معمولی کامیابی نہیں، جنگ یا امن کی کیفیت میں نہیں، حالت جنگ میں ہیں، سمندری پابندیاں اور ناکہ بندی جنگ کے مترادف ہیں،آبنائے ہرمز اب بھی ایران کے مکمل کنٹرول میں ہے، دنیا کو ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرانا چاہیے۔
سعودیہ ، اردن ،جاپان کو قراردادکی حمایت کے نتائج بھگتنا ہوں گے،تہران
















