اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان ،اے ڈی بی نے ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل پر اتفاق کرلیا۔
وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ،ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے حکام کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ایم ایل ون ریلوے منصوبے کے امور،ڈیزائن، آئندہ مراحل، منظوریوں، پروکیورمنٹ و دیگر تکنیکی و قانونی تقاضوں کا جائزہ لیا گیا۔
اے ڈی بی حکام نے کہا رواں سال اکتوبر میں ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کو حتمی شکل دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائےگی، اے ڈی بی کی تکنیکی ٹیم و منصوبے کے کنسلٹنٹس منصوبے پر تیزی سے کام کر رہے ہیں ،ڈیزائن حتمی ہونے کے بعد پروکیورمنٹ و دیگر مراحل کو بروقت آگے بڑھایا جائے گا۔
وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا وزیراعظم شہباز شریف ایم ایل ون منصوبے کو انتہائی اہمیت دیتے اور چاہتے ہیں منصوبہ جلد از جلد عملی مرحلے میں داخل ہو، حکومت تمام ضروری ذمہ داریاں ،تقاضے بروقت پورے ،ہر مراحل میں سہولت و تعاون فراہم کرے گی،منصوبے کی بروقت پیش رفت کےلئے تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان قریبی رابطہ اور موثر تعاون ضروری ہے، تکنیکی، قانونی ، ضابطہ جاتی تقاضوں کی مکمل پاسداری کےساتھ منصوبے کے شیڈول کو مزید موثر بنایا جائے۔
اے ڈی بی حکام نے ایم ایل ون منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا منصوبے کے آئندہ مراحل و منظوریوں کے ضروری تقاضے بروقت شیئر کیے جائیں گے۔
پاکستان ،اے ڈی بی ایم ایل ون کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل پر متفق


















