پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ، پابندی لگنے کا امکان

لاہور (مشرق نیوز) شہرت یافتہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اپریل میں ایشین بیچ گیمز کے دوران انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ ہوا تھا۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ریسلر کے موقف سے واڈا کے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں پابندی لگ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق گیمز سے پہلے انعام بٹ نے آنکھوں کے علاج کیلئے ادویات لی تھیں تاہم ان ادویات کا قوت بڑھانے کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات کی فہرست، میڈیکل سکینز اور ڈاکٹری نسخے کے بارے میں انعام بٹ نے واڈا کو آگاہ کیا۔

ڈوپنگ معاملات پر وضاحت کیلئے انعام بٹ اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ حکام کےدرمیان بات چیت جاری ہے۔ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی وضاحت سے مطمئن نہ ہوئی تو پابندی لگ سکتی ہے