لندن :( ) ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے،کس کو نکالنا ہے۔
سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کھلاڑی خراب کھیلے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں سارا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دوں۔
ہیڈ کوچ نے کہا یہ ہماری ٹیم ہے اور پاکستان کے بہترین کھلاڑی حصہ ہیں، رضوان ، سعود شکیل اور سلمان علی آغا نے پرفارم بھی کیا لیکن آج رنز نہیں کر رہے تو بطور ہیڈ کوچ ساتھ ہوں، سیریز کے بعد بیٹھیں گے، بات کریں گے پھر طے کریں گے کس کو رکھنا ہے کس کو نکالنا ہے۔
کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ

















