درآمدی چینی برآمد کرنے کا عمل شروع ،28ستمبر تک بولیاں طلب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے درآمدی چینی برآمد کرنے کےلئے عمل شروع کردیا،ٹی سی پی نے درآمدی چینی کی برآمد کےلئے ٹینڈرجاری کردیا، ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن چینی کی برآمد کےلئے بولیاں طلب کرلی گئیں۔

ٹینڈر دستاویز کے مطابق ٹی سی پی نے 28 ستمبر تک الیکٹرانک بولیاں مانگیں، موصول ہونےوالی بولیاں 28 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی،مینوئل بولیوں کو قبول نہیں کیا جائےگا۔