لاہور (مشرق نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ جسٹس راحیل کامران 7 مئی 2021 کو جج تعینات ہوئے تھے اور انہوں نے 2036 میں ریٹائرڈ ہونا تھا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ کا کہنا ہے کہ جج کے منصب پر خدمات انجام دینا اعزاز اور باعث فخر رہا، استعفے کے بعد قانونی سکالرشپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی پریکٹس کا فیصلہ کیا ہے۔
جسٹس راحیل کامران شیخ کے مطابق عدالتی بینچ پر گزارے سال پیشہ ورانہ زندگی کے اہم اور بھرپور سال رہے، آئین اور قانون کی حکمرانی سے وابستگی کے عزم کے ساتھ بینچ چھوڑ رہا ہوں۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے کی کاپی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی بھجوا دی۔
انہوں نے لندن سکول آف اکنامکس سے گریجویٹ کیا، وہ مڈل ٹیمپل کے بیرسٹر ہیں، وہ مئی 2021 سے لاہور ہائیکورٹ کے جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہائی کورٹ کے جج بننے سے پہلے وہ پاکستان بار کونسل کے پانچ سال (2016-2020) کیلئے رکن منتخب رکن تھے اور بار کونسل کی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ بھی تھے، وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینئر وکیل اکرم شیخ کے بیٹے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے استعفیٰ دیدیا


















