پمز ہسپتال کی نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

اسلام آباد: ( ) پمز ہسپتال کی نرسری وارڈ میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

آگ گائنی وارڈ کی ایم سی ایچ وارڈ کے تیسرے فلور پر لگی، نرسری میں 15 بچے تھے۔

ہسپتال دستاویز کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت سامنے آ گئی، آگ کی زد میں آ کر بہادر نامی شہری کے جڑواں بچے بھی دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا، آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہو سکا، خواتین سمیت 19 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

پمز ہسپتال میں بچوں کے وارڈ کیلئے تعینات پورے ٹیکنیکل سٹاک کو معطل کر دیا گیا ۔


انکوائری کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،، کمیٹی میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے ڈی جی ، ایس پی سٹی ، اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن اور ڈی جی سی ڈی اے شامل ہیں۔