اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سندھ میں جزا سزا کا تصور نہیں،سپریم کورٹ نے قتل مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی سندھ ،ایڈووکیٹ جنرل ،ڈی آئی جی سکھر کو طلب کرلیا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دئیے سندھ میں جزا سزا کا تصور نہیں ، سندھ پولیس خود لوگوں کو بری کروا رہی ہے،جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا سکھر ،لاڑکانہ کی صورتحال تو بہت ہی خراب ہے جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دئیے قتل کے 2روز بعد مقدمہ درج کیا گیا، بہت سے مقدمات میں تو پولیس مقدمات کے اندراج سے کتراتی ہے ایسے تو جانوروں کو بھی نہیں مارا جاتا۔
سندھ میں جزا سزا کا تصور نہیں،سپریم کورٹ ،آئی جی طلب


















