لاہور: (کورٹ رپورٹر)نئے صوبوں کا قیام آئین ،قومی اتفاق رائے سے ہونا چاہئے ،پاکستان بار کونسل نے قرارداد منظور کرلی۔
وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل چشتی کی زیر صدارت ہونےوالے اجلاس میں ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون،طاہر نصر وڑائچ، عامر سعید راں سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔
منظور کی گئی متفقہ قرارداد میں کہا گیانئے صوبوں کا قیام آئین پاکستان، پارلیمانی طریقہ کار اور قومی اتفاق رائے کے مطابق ہونا چاہئے ،معاملے کو سیاسی مفادات کی بجائے قومی مفاد کی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے،تمام سیاسی جماعتیںنئے صوبوں کے معاملے پر قومی مفاد میں بامعنی مذاکرات کا آغاز کریں تاکہ آئینی تقاضوں کے مطابق قابل قبول و دیرپا حل نکالا جا سکے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا نئے صوبوں کے معاملے پر قومی سیمیناربلایاجائےگا،پارلیمان میں موجود سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، تمام صوبائی بار کونسلوں، قانونی ماہرین و متعلقہ حلقوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی،نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ صرف آئینی و جمہوری طریقہ کار کے تحت ہی آگے بڑھایا جانا چاہئے ،قومی مکالمے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اسمبلیاں چھوڑنے کا آپشن موجود ،شفاف انتخابات کرائے جائیں،اپوزیشن
نئی تاریخ رقم ،پاکستان نے 3ماہ میں آئی ٹی برآمدات سے 125 ارب ڈالر کما لئے
گورنر راج میں حصہ نہ ملنے پر سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں،وزیر داخلہ
لانگ مارچ روکدیا گیا،چیزیں اب واپس ہونی چاہئیں،بیرسٹرگوہر
مشرق وسطیٰ جنگیں ماحولیاتی نسل کشی ، عالمی برادری مذمت کرے،ایران
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دےدیا گیا
کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشتگرد زاہد گل جہنم واصل
کرنٹ اکاونٹ خسارہ بلند، 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک جاپہنچا
دہشتگردی کے حامی نہیں، جنگ میں فوج کےساتھ ہیں، شوکت یوسفزئی
مسئلہ فلسطین صدی کی سب سے بڑی تاریخی ناانصافی ہے، چین



















