ملک کی پہلی قومی ویکسین پالیسی تیار کر لی ،مصطفی کمال


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے ملک کی پہلی قومی ویکسین پالیسی تیار کر لی ،مقامی سطح پر ویکسین سازی کی راہ ہموار کرے گی،پاک چین بی ٹو بی فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر انویسٹمنٹ کانفرنس میں فارماسیوٹیکل سیکٹر کے 6اہم ذیلی شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئےمصطفی کمال نے کہا پاکستان میں ہر سال نیوزی لینڈ کی کل آبادی کے برابر نئے افراد کا اضافہ ہو رہا ہے ،2030تک پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا،ایک سال کے اندر ڈریپ کو 100فیصد ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا۔