کراچی (مشرق نیوز) کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان میں لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد مریض کو مزید علاج کیلئے سندھ انفیکشس ڈیزیز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق مریض کو تیز بخار اور ناک سے خون آنے کی علامات کے باعث ہسپتال لایا گیا جبکہ ابتدائی طبی معائنے میں پلیٹ لیٹس اورہیموگلوبن کی سطح میں شدید کمی اورجگر کے انزائمز معمول سے زیادہ پائے گئے۔
ملک میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا



















