سکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کارروائی، دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام

کوئٹہ (مشرق نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے جیرک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی مواد برآمد کرلیا۔

آپریشن کے دوران گاڑی سے 4 راکٹ فیوز اور متعدد آئی ای ڈیز قبضے میں لے لی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ خیز مواد کسی ممکنہ بڑے دہشت گرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی نے اس مذموم منصوبے کو ناکام بنا کرعلاقے کو ممکنہ بڑی تباہی سے بچا لیا۔

دہشت گردی کے خلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن دشمن عناصر کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔