واشنگٹن :(بیورورپورٹ)سول و عسکری قیادت کی کامیاب سفارتکاری، پاکستان کو عالمی منظرنامے میں نمایاں مقام مل گیا۔
امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق 2سال پہلے تک امریکہ ،ایران کے درمیان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار ناقابل تصورتھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن میں پاکستان کی ساکھ مضبوط ،سفارتی حیثیت موثر بنائی،سید عاصم منیر،ٹرمپ سے روابط اورایران ثالثی سمیت پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کے مرکزی کردار بن کرابھرے ، سید عاصم منیرنے خود کو طاقت کے مرکز کے طور پرمنوایا، ٹرمپ نے میرا پسندیدہ فیلڈ مارشل بھی قراردیا۔
جریدے کے مطابق پاکستانی قیادت نے پاک بھارت جنگ بندی میں پیشرفت کا کریڈٹ ٹرمپ کو دے کرسیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا، ایران امریکہ جنگ بندی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹرمپ ودیگر عالمی رہنماﺅں سے رابطوں پرمشتمل سفارتی مہم کی قیادت کی، پاکستان نے ایران، امریکہ، چین وخطے کی بڑی طاقتوں کے درمیان اپنی جغرافیائی حکمت عملی کی صلاحیت کو نمایاں کیا ۔
کامیاب سفارتکاری، پاکستان کو عالمی منظرنامے میں نمایاں مقام مل گیا



















