لاپتہ افراد کے مقدمات کےلئے علیحدہ کمیشن قائم کرنے پر اتفاق


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے لاپتہ افراد کے مقدمات کےلئے علیحدہ کمیشن قائم کرنے پر اتفاق کر لیا۔

چیف جسٹس کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا 60 واں اجلاس ہوا،اجلاس میں بریفنگ دی گئی حکومت نے لاپتہ افراد کے مقدمات کےلئے علیحدہ کمیشن قائم کرنے پر اتفاق کر لیا، سیکرٹری قانون نے پالیسی ساز کمیٹی کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

کمیشن گرفتار افراد کو 24 گھنٹوں میں عدالت کے سامنے پیش کرنے کیلئے قانونی تقاضوں پر عملدرآمد یقینی بنائے گا،کمیشن جسٹس ریٹائرڈ منظور احمد ملک اور چیئرپرسن نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس رابعہ جویری آغا پر مشتمل ہوگا۔