اصلاحات کے ثمرات، ایف بی آر کی ریکارڈ ٹیکس وصولیاں 13 ٹریلین سے متجاوز


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ملکی تاریخ میں ایف بی آر کی ریکارڈ ٹیکس وصولیاں مالی سال کے اختتام پر 13 ٹریلین سے متجاوز کرگئیں۔

ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین، بورڈ اراکین ، چیف کمشنرز، چیف کلکٹرز و دیگر سینئر افسروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا ملکی تاریخ میں اہم سنگ میل عبور، کامیابی اڑھائی سال کے دوران نافذ کی گئی اصلاحات کا نتیجہ ہے، شہباز شریف کی جانب سے تمام افسروں کو کارکردگی پر مبارکباد دیتا ہوں،وزیراعظم جلد ملاقات بھی کریں گے،اصلاحاتی عمل کے آغاز پر ایف بی آر کی سالانہ ٹیکس وصولیاں تقریباً 6 ٹریلین تھیں جو اب بڑھ کر 13 ٹریلین سے زائد ہو چکیں اتنے مختصر عرصے میں محصولات کا تقریباً دگنا ہونا غیر معمولی پیشرفت ہے۔

سینیٹر اورنگزیب نے کہامالی خسارہ تاریخ کی کم ترین سطح ،بنیادی مالی سرپلس بلند ترین سطح پر جاپہنچا،حکومتی اخراجات پر قابو پانے کےساتھ محصولات میں ریکارڈ اضافہ اہداف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر نے تقریباً 600 ارب کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے۔