لاہور (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہاعید پر اوور چارجنگ نہ کی جائے، ہلڑبازی، ویلنگ پر سخت کارروائی ہوگی، صوبائی وزیر بلال یاسین کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا عید پر صفائی ستھرائی کے انتظامات مو¿ثر انداز میں جاری رکھنے کیلئے ستھرا پنجاب پروگرام کے تمامم افسروں و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں،مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنا دیا گیا ہے، چاند رات کے موقع پر آتش بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی ، قانون نافذ کرنے والے ادارے سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق عیدالاضحی کے حوالے سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں،”اپنی چھت اپنا گھر“پروگرام کے ذریعے لوگوں کی زندگیاں بدلتی ہوئی دیکھیں، وزیر اطلاعات پنجاب نے بلوچستان میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ افسوس کیا،عظمیٰ بخاری نے کہا بھارتی پراکسی میں صرف افغانستان ہی نہیں بلکہ دیگر عوامل بھی شامل ہیں، پاکستان دنیا کے سامنے بھارتی و افغانی پراکسیز کو بے نقاب کر چکا ،شہداءکے لہو کا قرض اتارا جائےگا،دشمن کے پائلٹ کو چائے پلا کر واپس بھیجا گیا، آئندہ کی گارنٹی نہیں ،صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ، سکیورٹی فورسز ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل چوکنا ہیں، دہشت گرد عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں جبکہ پنجاب بھر میں متعدد مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں اور 17 ہزار غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کا انخلاءمکمل کیا جا چکا ہے، عیدالاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں، مساجد اور نماز عید کے اجتماعات کیلئے فول پروف سکیورٹی اور صفائی انتظامات کیے جا رہے ہیں، 40 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ اوور چارجنگ، اوورلوڈنگ اور بغیر فٹنس گاڑیوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں، واسا کے 21 ہزار ملازمین عید کے دوران ڈیوٹی انجام دیں گے اور فیلڈ افسروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،”اپنی چھت، اپنا گھر“پروگرام عالمی سطح پر پاکستان کیلئے اعزاز بن چکا ، جون 2026 تک ایک لاکھ60 ہزار خاندانوں کو قرضوں کی منظوری دی جائےگی۔
عید پر اوور چارجنگ نہ کی جائے، ہلڑبازی، ویلنگ پر سخت کارروائی ہوگی:عظمیٰ بخاری



















