اسلام آباد:(بیورورپورٹ)باجوڑمیں ملنگی پوسٹ پر خودکش حملہ کرنےوالا دہشتگرد بھی افغان شہری نکلا،پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین استعمال ہونے کے ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر منظرعام پر آ گئے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور کی شناخت خارجی احمدعرف قاری عبداللہ ابوذر کے نام سے ہوئی ،صوبہ بلخ کارہائشی ،طالبان کی سپیشل فورسزکاحصہ بھی رہ چکا،دہشتگردی میں افغانیوں کاملوث ہونا، طالبان رجیم کی مکمل سرپرستی وسہولت کاری کا واضح ثبوت ہے۔
کئی عرصے سے پاکستان میں ہونےوالی دہشتگردی کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ،6فروری کواسلام آباد ترلائی میں خودکش حملہ کرنےوالے بمبار نے بھی افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت لی،11نومبرکواسلام آبادجوڈیشل کمپلیکس اور24نومبرکوایف سی ہیڈکوارٹرزپشاورسمیت دیگر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کاتعلق بھی افغانستان سے تھا۔
باجوڑ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کرنیوالا دہشتگرد بھی افغانی نکلا



















