کامیابی قربانی دینے والوں کے نام ہے،بی این پی ،نتائج قبول ہیں،جماعت اسلامی


ڈھاکہ:(مشرق نیوز)بی این پی رہنما وبنگلہ دیش کے متوقع وزیراعظم طارق رحمن نے عام انتخابات میںکامیابی جمہوریت کیلئے قربانی دینے والوں کے نام کرتے ہوئے کہا راستے ،آرامختلف مگر ملکی مفاد میں سب کو متحد رہنا ہو گا۔

اپنے خطاب میں طارق رحمن نے کہاقومی اتحاد اجتماعی طاقت ،تقسیم کمزوری کا باعث بنتی ہے،آزادی و جمہوریت سے محبت کرنے والے عوام نے ایک بار پھر بی این پی کو کامیابی دلائی ،نئی حکومت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہو گا،بی این پی رہنما نے کہاعوام کے سامنے جوابدہ، پارلیمان اور حکومت کو دوبارہ قائم کرینگے،ملک بھر میں امن وامان یقینی بنائیں گے،دوبارہ آمریت کا راستہ روکنے کیلئے متحد رہنا ہوگا۔

ادھر امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن نے انتخابی نتائج قبول اورذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاقانون کی حکمرانی کا احترام ،مستحکم و موثر جمہوری نظام کے موقف پر قائم ہےں،پارٹی کے رضاکاروں اور حامیوں کا شکریہ ،کوششیں رائیگاں نہیں گئیں، 77 نشستوں پر کامیابی نے پارٹی کی پارلیمنٹ میں موجودگی کو تقریباً 4گنا بڑھا دیا،شکست نہیں بلکہ بنیاد ہے۔

شفیق الرحمن نے کہا سیاسی تقدیر بدل سکتی ہے جیسا بنگلہ دیش نیشنل پارٹی 2008 میں صرف 30 نشستوں تک محدود رہی بعد میں 18 سال بعد حکومت بنائی، جمہوری سیاست طویل سفر ،مقصد عوام کا اعتماد حاصل کرنا، جواب دہی کو یقینی بنانا اور مستقبل کےلئے ذمہ داری سے تیاری کرنا ہے،پرامن اپوزیشن کے طور پر قومی ترقی کیلئے کام کریں گے۔