اسلام آباد:( ) وزیراعظم نے 38 ارب کے رمضان ریلیف پیکیج کا اجرا کر دیا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا رمضان کے با برکت مہینے کی آمد آمد ہے ، بابرکت ماہ میں مسلمان دکھی انسانیت کے لئے اپنے وسائل تقسیم کرتے ہیں ، حکومت نے ماضی فرسودہ نظام کو ختم کر دیا ۔
وزیراعظم نے کہا رمضان میں پہلے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جاتا تھا، یوٹیلیٹی سٹورز پراشیا خورو نوش کا معیار انتہائی ناقص ، اشیا کی خریداری کا عمل بھی تکلیف دہ تھا، گزشتہ سال فرسودہ نظام کو خیر آباد کہہ دیا۔
وزیراعظم نے 38 ارب کے رمضان ریلیف پیکیج کا اجرا کر دیا


















