ترکیہ نے غزہ میں فوج تعینات کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا

ڈیووس:(مشرق نیوز)بڑی پیشرفت،ترکیہ نے غزہ میں فوج تعینات کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔

ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر خصوصی انٹرویو کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا امن منصوبے کے تحت غزہ میں فوجیوں کی تعیناتی کےلئے تیار ہیں،ترکیہ بورڈ آف پیس کا حصہ بننے کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے،غزہ میں پائیدار امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدام پر غور کیا جائے گا۔