لاہور: (سپورٹس رپورٹر)پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے پرومو میں بھارت پر طنز،پی سی بی نے جاری کردہ پرومو کی ویڈیو میں پاکستان کی مہمان نوازی و کرکٹ سے محبت کو دکھایا گیا۔
ویڈیو میں آسٹریلوی شخص سے ٹیکسی ڈرائیور پیسے نہیں لیتا شکریہ ادا کرتا ہے لیکن ہاتھ نہیں ملاتا ،ٹیکسی ڈرائیور کہتا ہے ہاتھ ملانا بھول گئے، لگتا ہے پڑوسیوں کے پاس بھی رکے تھے،پرومو میں آغا جی کہتے ہیں ویسے تو مہمان نواز ہیں لیکن بات کرکٹ کی آئے تو مقابلے کےلئے تیار ہیں،بھارتی ٹیم پر طنزیہ پرومو جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے پرومو میں بھارت پر طنز



















