آپریشن شعبان خطے بھر کے امن کا ضامن، عالمی سطح پر بھی پذیرائی


نیویارک:(بیورورپورٹ)آپریشن شعبان خطے بھر کے امن کا ضامن، عالمی سطح پر بھی پذیرائی حاصل کرلی۔

عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق مانگی ڈیم کے قریب حملے کے بعد پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس نے فتنہ الخوارج کےخلاف ”آپریشن شعبان“ کا آغاز کیا،فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کےخلاف زمینی و فضائی کارروائیوں میں سینکڑوں دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا،آپریشن شعبان کے مثبت اثرات نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کے مجموعی اندرونی استحکام پر بھی مرتب ہوں گے۔