اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سرکاری ملازمین کے ذاتی سوشل میڈیا اکاونٹس کی کڑی نگرانی شروع ،نئے سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت مخالف سرگرمیوں یا بیانیے کی تشہیر میں ملوث سرکاری ملازمین ریڈار پر گئے ، گمنام یا فرضی اکاونٹ سے حکومت یا اداروں کو بدنام کرنے پر کارروائی ہو گی، کوئی افسر ذاتی سوشل میڈیا پر سرکاری کام کو تشہیر کیلئے بھی استعمال نہیں کر سکتا، سرکاری اکاونٹس کی ذاتی تشہیر،برانڈنگ اور نمائش کیلئے استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔
سرکاری ملازمین کے ذاتی سوشل میڈیا اکاونٹس کی کڑی نگرانی شروع


















