آزاد کشمیر کے عوام نے انتخابی عمل کو مسترد کر دیا،چیئرمین پی ٹی آئی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہیے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا27 جولائی کو انتخابات کے نام پر دھاندلی کی گئی، پی ٹی آئی قیادت کو آزاد کشمیر جانے سے روکا گیا ،گولی و لاٹھی سے مسائل حل نہیں ہو سکتے،آزاد کشمیر کے موجودہ حالات کی ذمہ دار2سیاسی جماعتیں ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاعوام نے انتخابی عمل کو مسترد کر دیا،قومی حکومت قائم کر کے پورے آزاد کشمیر میں ایک ہی روز شفاف انتخابات کرائے جائیں،5اگست کو پشاور جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔