پیپلز پارٹی کا تیر کشمیر کی وادیوں میںگم ،ہر طرف شیر دھاڑ رہا ہے، عظمیٰ بخاری


لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پیارے بھائی! ٹھنڈا پانی پئیں اور سر پر بھی ٹھنڈا پانی ڈالیں، صبح ہو گئی۔

اپنے بیان میںعظمیٰ بخاری نے کہا الیکشن ہو گیا ، کشمیر کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا، آپ کی غلط فہمی دور ،جمع تفریق غلط ثابت ہو گئی ، حقیقت میں آپ کے پری پول دھاندلی پروگرام ناکام ہو گئے،لیگی امیدوار نے الیکشن سے ایک رات قبل بیلٹ پیپرز کے تھیلے پی پی امیدوار کے گھر سے پکڑے، آپ کا تیر کشمیر کی وادیوں میں گم ،ہر طرف شیر دھاڑ رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا آزاد کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے میں کشمیریوں نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دےدیا ،جیت پر جشن منانے آتے ہیں تو ہار پر برداشت کرنا بھی سیکھیں، ہر الیکشن میں ہارنے پر پی ٹی آئی والا وطیرہ مت اپنائیں،اپنی حکومت بنے توالیکشن شفاف، ہار جائیں تودھاندلی، ڈبل سٹینڈرڈ جمہوری سوچ رکھنے والی جماعت کو زیب نہیں دیتے۔