پشاور، کوئٹہ (بیورورپورٹ) سوات ایکسپریس وے پر وین اور بس میں تصادم ، 16 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوگئے، اسماعیلہ کے قریب تیز رفتار مسافر وین سڑک پر کھڑی بس کے پیچھے سے جا ٹکرائی،بس کراچی سے بونیر اور وین راولپنڈی سے دیر جا رہی تھی،حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی، نعشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا،مزید برآں کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر 5 افراد کو قتل کر دیا گیا،چکی شاہوانی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں باپ، 3 بیٹے اور 1 بیٹی شامل ہے۔
سوات ایکسپریس وے پر وین کی بس کو ٹکر، 16 مسافر جاں بحق، 7 زخمی



















