سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی سینیارٹی لسٹیں ویب سائٹس پر ڈالنا لازم


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئینی عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے اور کارپوریشنز سینیارٹی لسٹیں ہر سال اپ ڈیٹ کرکے ویب سائٹس پر جاری کرنے کے پابند ہوں گے۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا سرکاری ملازمین کی سینیارٹی لسٹیں خفیہ نہیں رکھی جا سکتیں ،تمام سرکاری محکموں، خود مختار اداروں اور کارپوریشنز کیلئے اپنی ویب سائٹس پر جاری کرنا لازمی ہوگا،تمام سرکاری ادارے ہر سال جنوری میں اپنی سینیارٹی لسٹیں اپ ڈیٹ کریں، نئی بھرتیوں، ترقیوں یا مستقلی کے فوری بعد بھی فہرستوں پر نظرثانی کرنا لازم ہوگا۔

فیصلے میں کہا گیاایک ہی اشتہار اور ایک ہی بیچ کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین کی سینیارٹی کا تعین صرف میرٹ لسٹ میں حاصل کردہ پوزیشن کی بنیاد پر کیا جائے گا، پہلے آو، پہلے پاو کا اصول منصفانہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے تقاضوں کے خلاف ،سینیارٹی لسٹوں تک رسائی ہر شہری ،سرکاری ملازم کا آئینی و بنیادی حق ہے۔