مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل، جہازوں میں استعمال ہونےوالا ایندھن مہنگا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)حکومت نے مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل ، جہازوں میں استعمال ہونے والا ایندھن مہنگا کر دیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 1روپے 71پیسے فی لٹر اضافے کے بعد 311.73 سے بڑھ کر 313.44روپے فی لٹر مقررکردی گئی، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 62پیسے اضافہ ہو گیا۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت273.92 روپے سے بڑھ کر 275.54 روپے فی لٹر ہو گئی جبکہ جیٹ فیول کی قیمت میں فی لٹر 2 روپے 10پیسے اضافہ کے بعد 330.22 سے بڑھ کر 332 روپے 32 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی۔