بجلی صارفین کےلئے حکومتی سبسڈی سکیم کی آڑ میں ہیکرز سرگرم ،پاور ڈویژن کی ایڈوائرزی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بجلی صارفین کےلئے حکومتی سبسڈی سکیم کی آڑ میں ہیکرز سرگرم،کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ ،ترجمان پاور ڈویژن نے ایڈوائزری جاری کردی۔

پاور ڈویژن نے کہا بعض عناصر کیوآر کوڈ استعمال کرکے مزموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں،بل کے علاوہ متعلقہ معلومات کسی اورپلیٹ فارم پر درج نہیں ہوسکتیں ،معلومات کے اندراج کا طریقہ کار غلط اور غیرقانونی ہے،صارفین سبسڈی کےلئے کسی ڈیجیٹل یا کاغذ پر معلومات درج نہ کریں ۔