وزیرِ داخلہ بلوچستان کے قافلے پر حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی

: ( ) وزیرِ داخلہ بلوچستان کے قافلے پر حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، میر ضیا لانگو محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ گرو کے مقام پر مسلح افراد نے وزیرِ داخلہ کے قافلے کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے وزیرِ داخلہ میر ضیا لانگو کا قافلہ قلات سے کوئٹہ جارہا تھا، زخمی اہلکاروں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔