اسلام آباد: (بیورورپورٹ) این سی سی آئی اے اسلام آباد کابڑا کریک ڈاﺅن،آن لائن جنسی بلیک میلنگ اور مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب ،111 چینی ، 3 ویتنامی شہریوں سمیت 114 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
ملزم غیر ملکی شہریوں کو آن لائن جنسی گفتگو میں پھانس کر بلیک میل کرتے،آئی ٹی کمپنی کی آڑ میں مبینہ سائبر کرائم سرگرمیوں میں ملوث رہے، پیکا ایکٹ ،تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت کیس درج کرلیا،ملزم آن لائن ویڈیو چیٹس اور نازیبا مواد کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بناتے تھے، تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔
جنسی بلیک میلنگ و مالی فراڈ میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب، 114 غیر ملکی گرفتار


















