رحیم یار خان،لاہور:(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)صادق آباد میں سردار عالمگیر خان کوش سمیت 3افراد کو قتل کر دیاگیا۔
پولیس کے مطابق یاسین کوش کے گھر مہمان آئے سردار عالمگیر خان کوش کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا، مرنے والوں میں گارڈ معشوق علی اور میزبان یاسین کوش کا بیٹا ناظم بھی شامل ہے،سردار عالمگیر خان کوش کا کچے میں سرنڈر پالیسی میں نمایاں کردار رہا ،آئی جی پنجاب نے نوٹس لیکر ملزموں کی فوری گرفتاری کاحکم دےدیا،ٹیمیں تشکیل دےدی گئیں۔
صادق آباد میں سردار عالمگیر خان کوش سمیت 3افراد قتل

















