اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کےلئے نئی سفری گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔
ایف آئی اے کے مطابق کوئی بھی پاکستانی زائد المیعاد یا تنسیخ شدہ نائیکوپ کےساتھ بیرون ملک سے پاکستان میں داخل نہیں ہوسکے گا، پابندی برطانیہ امریکہ سمیت تمام ممالک سے آنےوالے مسافروں پر عائد ہوگی،غیر ملکی پاسپورٹ کےساتھ پاکستانی ویزا یا کارآمد (Valid) نائیکوپ کا ہونا ضروری ہوگا، تمام ائیرلائنز کو نئی گائیڈ لائنز سے آگاہ کردیا گیا۔
حکام نے کہازائد المیعاد یا کینسل شدہ NICOP کے حامل پاکستانیوں کو اگلی فلائٹ سے واپس بجھوا دیا جائے گا،ائیر لائنز نئی گائیڈ لائنز پرسختی سے عملدرآمد کریں۔
دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کےلئے نئی سفری گائیڈ لائنز



















