اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے ترکیہ کی جمہوریت عوامی عزم ،ثابت قدمی کی بہترین مثال ،متحد رہیں تو بڑے سے بڑے کارنامے انجام دئیے جا سکتے ہیں۔
ترکیہ کے یومِ جمہوریت و قومی یکجہتی کی 10ویںسالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا دونوں ممالک کے تعلقات قیامِ پاکستان سے بھی پہلے کے ہیں ،عوامی سطح پر مضبوط روابط،حالیہ دورہ استنبول کے دوران دوستی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا،صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے نمایاں ترقی کی ،پاکستان ،ترکیہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے۔
عطا تارڑ نے کہا پاکستان ہمیشہ ترکیہ کے موقف کاحامی،بزرگ بھی ترک قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے رہے،دوستی نسل در نسل منتقل ہوئی اور بزرگوں کی قیمتی میراث ہے۔
پاکستان ترکیہ مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ، دوستی بزرگوں کی قیمتی میراث ہے،عطا تارڑ



















